Justifications

I’ve been watching Geo TV’s Capital Talk on Pakistan Politics and they’re saying some important things. I’m going to transcribe the parts I think are important ,but I strongly suggest you go check it ou because it shows, among other things, where in the Frontier province, militants have taken off the flag of Pakistan and put up their own flag!

معملہ یہ ہے کہ دیکھنا یہ چاہیے کہ آخر ساری اگر کابینا فنکشن کر رہی ہے، وزیر اعظم موجود ہے، اسمبلی موجود ہے گورنر موجود ہے ، صوبائی اسمبلی موجود ہے، نگران حکومت جو ہے فرنٹیر میں وہ بھی کام کر رہی ہے ـ اور سارے افسر کام کر رہے ہیں، فوج کام کر رہی ہےـ بیت اللہ محسود اور فضل اللہ بھی کام رہے ہیں، اپنا کام جو ایمرجنسی سے پہلے کر رہے تھے ـ صرف میڈیا اور جوڈشری ٹارگٹ کر رہے ہیں ـ میڈیا اسلیے بنی کہ شروع سے دعوے تو بڑے کیے جاتے ہیں ہم بھی سنتے ہیں آپ نے بھی سنا کہ میڈیا کو ہم نے آزادی دی اتنی آزادی دی کہ وہ خوات ہی نہیں دیکھ سکتے ـ بات debateable یہ ہے کہ وہ آزادی کسطرح ملی کیسے ملی ـ بھائی یہ تو ایک ملک ہے نا 16 کروڑ عوام کا ـ آپ خود کابل گئے ہیں ـ کابل جو ایک ملک بھی نہیں ہے وہاں ۹ چینل ہیں ـ اب یہ نہیں ہے کہ کرزئی صاحب کہیں کہ میرے دور مین ۹ چینل کھلے ہیں ـ معملہ یہ ہے کہ global village ہے ایک وقت آنا ہوتا ہے، تعین ہوتا ہے، mature ہوتی ہیں چیزیں ـ اس وقت یہ ٹی وی چینل آنے ہی تھےـ اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو ایک بے باکی تھی میڈیا کی اور میڈیا ساری چیزیں قوم کے سامنے دکھا رہا تھا بتا رہا تھا.ـــــ [باقی سجچ نہیں آیا

مکمل پروگرام دیکھیں، بہت دلچسب تجزیے ہیں ـ ایک ایم ایم اے کے سینیٹری، ایک ایم این اے ، راولپنڈی پریس کلب کے صدر ، پی پی پنجاب کے صدر آپس میں بہت عمدہ بحث کر رہے ہیں ـ

آپ سب سے سوال: جس بندے کے پاس نیٹ نہ ہو، اسکو خبریں کسطرح مل رہی ہیں ؟ سنا تھا کچھ چھوٹے شہروں مین تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے جیو آج وغیرہ کھلتے ہیں ـ کیا یہ صحیح ہے ؟

Stumble it!

0 comments ↓

There are no comments yet...Kick things off by filling out the form below.

Leave a Comment